بنگلورو ۔ 7دسمبر(ایس او نیوز) ہندوستان بھر کے سرکردہ انجینئرنگ انسٹی ٹیوٹس کے تقریباً 1600انجینئرنگ طلبہ دنیا کے سب سے قدیم پروگرامنگ مقابلے اے سی ایم ۔ آئی سی پی سی کے سیمی فائنلس میں حصہ لیں گے، جس کی میزبانی امریکہ یونیورسٹی کرے گی۔اے سی ایم انٹرنیشنل کالجیٹ پروگرامنگ مقابلے عالمی سطح پر پروگرامنگ مقابلوں کے اولمپکس سمجھے جاتے ہیں۔ یہ دنیا کا قدیم ' سب سے بڑا اور سب سے باوقار پروگرامنگ مقابلہ ہے جس میں ہر ملک سے 2700 سے زائد یونیورسٹیز حصہ لیں گی۔آئی آئی ٹیز ' آئی آئی ایس سیز ' این آئی ٹیز کے مسابقتی پروگرامنگ کی اعلی صلاحیتوں کے حامل طلبہ کے علاوہ دیگر انجینئرنگ کالجس کے طلبہ 22دسمبر کو امریتا یونیورسٹی کے بنگالورو ۔ امرت پوری ' کوئمبتور اور میسورو کے 4کیمپس پہنچیں گے ۔امریتا یونیورسٹی نے ہندوستان کے سب سے بڑے فری آن لائن لرننگ پلیٹ فارم سے معاہدہ کیا ہے ،تاکہ ملک میں مسابقتی پروگرامنگ کو فروغ دیا جاسکے ۔ سیمی فائنلس میں حصہ لینے والی ٹیمیں مئی 2017میں امریکہ میں اے سی ایم ۔ آئی سی پی سی کے ورلڈ فائنلس میں حصہ لے گی۔آنند شینائے ریجنل کنٹسٹ ڈائرکٹر ' اے سی ایم آئی سی پی سی ' امرتا یونیورسٹی نے کہا کہ امریتا یونیورسٹی کیرالا کے امرت پوری میں واقع اس کے کیمپس میں اے سی ایم ۔ آئی سی پی سی کے سیمی فائنل کا اہتمام کرے گی جو اس مقابلہ کا اہم مقام ہے ،جبکہ کوئمبتور بنگالورو اورمیسورو کے کیمپس سٹیلائیٹ کے سائیٹس ہیں۔اس سال ہندوستان اور بنگلہ دیش بھر کے 250کالجس سے 1600 شرکاء کی میزبانی کی جائے گی۔ رومن سائینی معاون بانی یو این اکیڈیمی نے کہا '' ہماری تنظیم نے امریتا یونیورسٹی کے ساتھ معاہدہ کیا ہے تاکہ کلاس رومس تک محدود ہونے سے کہیں بڑھ کر طلبہ کو معلومات حاصل کرنے اور اپنی صلاحیتوں کے مظاہرہ کا موقع فراہم کیا جاسکے ۔